ٹرمپ نے پاکستان کیلیے فوجی گرانٹ کو قرض میں بدلنے کی تجویز دیدی
حتمی فیصلہ وزارت خارجہ کی رائے آنے کے بعد کیا جائیگا، ٹرمپ کا پہلا سالانہ بجٹ آج پیش ہونیکا امکان
ISLAMABAD:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی ہارڈویئر کی خریداری کے لیے امریکی گرانٹ کو قرضے میں تبدیل کردیا جائے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خارجہ کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔
انڈیا، برطانیہ و دیگر ممالک کے برعکس جہاں بجٹ تجاویز وزرائے خزانہ پیش کرتے ہیں امریکا میں وائٹ ہاؤس صدر کی جانب سے تجاویز بھیجتا ہے۔ ٹرمپ حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ آج کسی وقت کانگریس کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ وائٹ ہاؤس میں تعلق مینجمنٹ آف بجٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے گرانٹ کو قرضوں میں بدلنے کی تجویز پرغور ہے۔ اب پاکستان کو فارن ملٹری فنڈنگ کے لیے رقم قرض کی شکل میں دی جائے گی۔ یہ ایک آپشن ہے جس کو حتمی رائے کے لیے دیگر متعلقہ حکام کو بھیجا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مختلف ملکوں اور ریاستوں کو دی جانے والی رقم کو امریکی مفادات کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔ اس تجویز کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کی فراہمی میں کمی اور اپنے فوجی اخراجات بڑھانا ہے۔ اسرائیل اور مصر کے لیے امریکی گرانٹ اسی شکل میں جاری رہے گی اور اسے قرض میں نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اور دیگر ملکوں کے امدادی رقوم کی نئی شکل کی تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔