واشنگٹن واقعہ ترکی نے امریکا سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا

گزشتہ ہفتے صدر اردوان کے دورہ امریکا کے موقع پر واشنگٹن پولیس نے ترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا تھا


INP May 24, 2017
اردوان کے گارڈ صدر کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہے تھے جس پر تصادم بھی ہوا فوٹو؛ فائل

ترک صدر اردوان کے دورہ واشنگٹن کے حوالے سے سیکیورٹی ایشو پر ترکی نے امریکا سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لیا جبکہ انقرہ میں امریکی سفیرکو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ترک صدر کے پہنچنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر متعدد افراد نے ترک صدر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ترک صدر کے محافظوں نے مظاہرین کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جھڑپوں کے دوران ترک صدارتی محافظوں نے مظاہرین کو لاتیں اور گھونسے مارے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میٹرو پولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کرترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ترک صدرکے محافظوں پر تنقید کی اورکہاکہ امریکا میں ہرشخص کو آزادی ہے، مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور واشنگٹن سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔