اتحادیوں کے تعاون سے مسائل حل کریں گے زاہد بھرگڑی

پی پی نے جمہوریت کیلیے گراں قدر خدمات انجام دیں، صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر


Numainda Express August 01, 2012
پی پی نے جمہوریت کیلیے گراں قدر خدمات انجام دیں، صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی پالیسیوںکے باعث ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت اتحادیوںکے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رُکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جاموٹ، امان اﷲ سیال، میر فتح تالپور، فیاض شاہ، علی احمد سہتو، نور النساء ابڑو، آفتاب احمد خانزادہ، سکندر حیات و دیگر بھی موجود تھے۔ زاہد بھرگڑی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے موجودہ دور میں جمہوریت کی بقا اور تحفط کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اورکسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ زاہد بھرگڑی نے کہا کہ ضلع حیدرآباد کے ایک ہزار110 دیہات کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے

جس میں تعلقہ دیہی کے 870 ،تعلقہ سٹی کے 61، تعلقہ لطیف آباد کے 84 اور تعلقہ قاسم آباد کے 95 دیہات شامل ہیں، کئی دیہاتوں کے نقشے بھی تیار ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے3 دیہات کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں