دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی سربراہ پاک فضائیہ
مہم جوئی کا سوچا گیا تو پوری طاقت سے جواب ملے گا، ایئر چیف مارشل سہیل امان
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ اگردشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
پاک فضائیہ کے اسکردومیں فارورڈ ایئربیس کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے لیے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں، ضرب عضب کے مشنز ہوں یا رد الفساد، پاک فضائیہ کا بھرپورکردارہے، ہم سارا سال ہرلمحے تیاررہتے ہیں، یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے اورہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں۔
ایئرچیف نے کہا کہ قوم کودشمن کے بیانات پررتی بھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، قوم کو اعتماد ہونا چاہیے کہ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کے لیئے ہر دم تیار ہے۔ اگر کسی جانب سے بھی مہم جوئی کا سوچا گیا تو ہماری جانب سے پوری طاقت سے جواب ملے گا، اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔