بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو یاتری ہلاک

پہاڑی پر چڑھائی کے دوران بس کا ٹائر نکل گیا جس کے باعث بس کھائی میں جاگری، پولیس


ویب ڈیسک May 24, 2017
اتراکھنڈ میں ہندوؤں کے متعدد مذہبی مقامات ہیں۔ فوٹو فائل

QUETTA: بھارت کی ریاست اتر اکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 21 یاتری ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر اکھنڈ میں ہندوؤں کے مذہبی مقام گنگوتری سے واپسی پر یاتریوں سے بھری بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اتر اکھنڈ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس رام سنگھ مینا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے 57 یاتری 2 بسوں میں سوار تھے جن میں سے ایک بس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ حادثہ چڑھائی کے دوران بس کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست اتراکھنڈ کوہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اور وہاں ہندوں کے کئی مذہبی مقامات ہیں ، جہاں ہر سال ہزاروں افراد پوجا پاٹ کے لیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں