اسٹیٹ بینک نے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقررکردیا

زکوۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے طے کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 24, 2017
رواں سال زکوۃ کے نصاب میں 2 ہزار849 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوۃ کا نصاب 38 ہزار406 روپے طے کیا گیا ہے، رواں سال زکوۃ کے نصاب میں 2 ہزار849 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق ملک بھر میں کام کرنے والے تمام شیڈولڈ بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس کے حامل کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے یکم رمضان المبارک کو 38 ہزار406 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر ازخود زکوٰة کی رقم منہا کرلی جائے گی تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتیداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال زکوۃ کا نصاب 35 ہزار557 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں