ربڑکے چپل پہنے خاتون کی 50 کلومیٹر میراتھن میں فتح

ماریہ نے ربڑ کے بنے چپل پہن کر 50 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے اور 3 منٹ میں طے کیا


ویب ڈیسک May 24, 2017
ماریہ نے ربڑ کے بنے چپل پہن کر 50 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے اور 3 منٹ میں طے کیا:فوٹو: فائل

ربڑ کے چپل پہن کرمیکسیکو کی قبائلی خاتون ماریہ نے 50 کلومیٹر میراتھن ریس جیت لی۔

میکسکومیں تاراہمرا قبیلے سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماریہ لورینہ رامیرزنے 12 مختلف ممالک کی 500 شرکا پرفتح پائی۔ یہ ریس 29 اپریل کو ہوئی تھی تاہم ان کی کامیابی کی خبر اب مشہورہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے بغیر پیشہ وارانہ ٹریننگ، لباس اور آلات کے اس ریس میں کامیابی حاصل کی۔



ماریہ نے ربڑ کے بنے چپل پہن کر 50 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے اور 3 منٹ میں طے کیا۔ انعام کے طور پر انہیں 6 ہزار پیسو (320 ڈالر) ملے۔ ماریہ کا پیشہ گائے بکریاں چرانا ہے جس کیلیے انہیں روزانہ 10 سے 15 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ گذشتہ سال بھی انہوں نے 100 کلومیٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔



تاراہمرا قبیلے کے افراد دوڑنے کے ماہر ہوتے ہیں، تاراہمرا قبیلے کے لوگوں کے گاﺅں ایک دوسرے سے طویل فاصلہ پر واقع ہوتے ہیں، اس لیے وہ دوسرے گاﺅں جانے، شکار یا تجارت کرنے کیلیے گروہوں میں بھاگتے ہیں اور بچوں کو بھی بھاگ کر طویل مسافت طے کرنا سکھاتے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں