کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے چینی جوڑا اغوا
مغویوں کی فوری بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی آئی جی کو ہدایت
نامعلوم افراد نے جناح ٹاؤن سے 2 چینی باشندوں کو اغوا کرلیا ہے۔
ایکیسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں چینی زبان سکھانے والا چینی جوڑا جارہا تھا کہ گاڑی میں موجود مسلح افراد نے انہیں روکا اور اسلحے کے زور پرگاڑی میں بٹھا لیا۔ اس موقع پر وہاں موجود ایک راہ گیر نے مزاحمت کی جس پر اغواکاروں نے فائرنگ کرکے راہگیر کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کرچینی باشندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے جناح ٹاؤن سے غیر ملکیوں کے اغوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے کہا کہ غیرملکیوں کو ایس او پی کے مطابق نقل وحمل کا پابند بنایا جائے جب کہ آئی جی پولیس کو مغویوں کی فوری بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔