ٹیکس فراڈ پر لیونل میسی کی سزا برقرار

میسی کے والد جورگ میسی کی سزا کم کرتے ہوئے 15 ماہ کردی گئی ہے


Sports Desk May 24, 2017
میسی کے والد جورگ میسی کی سزا کم کرتے ہوئے 15 ماہ کردی گئی ہے ۔ فوٹو: فائل

ہسپانوی سپریم کورٹ نے ٹیکس فراڈ پر ارجنٹائن اور بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی 21 ماہ کی سزا برقرار رکھی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں میسی اور ان کے والد کو بارسلونا کورٹ کی جانب سے امیج رائٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر ٹیکس ادا نہ کرکے اسپینش خزانے کو نقصان پہنچانے پر انہیں یہ سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :میسی 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

میسی کے والد جورگ میسی کی سزا کم کرتے ہوئے 15 ماہ کردی گئی ہے کیونکہ انہوں نے اس دوران بہت سی رقوم پر ٹیکس ادا کرتے ہوئے تعاون کیا، سزا کے دوران فٹبالر اور ان کے والد کو جیل نہیں جانا پڑے گا بلکہ ہسپانوی قانون کے مطابق اس دوران انہیں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایرانی میسی کو پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا

واضح رہے کہ میسی نے کہا تھا کہ کم عمری میں بہت سے کاغذات پر بغیر پڑھے ہوئے دستخط کیے ہیں، میرے والد یہ سب معاملات دیکھتے ہیں اور ایک کمپنی ان تمام معاملات کو سنبھالتی ہے۔ فٹبالر نے مزید کہا کہ دوسروں پر اعتماد کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں