میرا بیٹا بے قصورہے اوراس کا کسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق نہیں والد مانچسٹر حملہ آور

پولیس نے میرے دوسرے بیٹے اسماعیل کو بھی گرفتار کرلیا ہے، والد سلمان عبیدی


ویب ڈیسک May 24, 2017
سلمان کا نہ تو مانچسٹر حملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی معصوم لوگوں کو مارنا ہمارا کام ہے، والد سلمان عبیدی: سوشل میڈیا

مانچسٹر کنسرٹ میں ملوث خودکش حملہ آور سلمان عبیدی کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے قصور ہے جب کہ اس کا نہ ہی کنسرٹ میں حملے اور نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران خودکش حملہ کرنے والے سلمان عبیدی کے والد نے طرابلس سے برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے بیٹے کے کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تعلقات کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے قصور ہے اور اس کا حملے سے کوئی تعلق نہیں، معصوم لوگوں کو مارنا ہمارا کام نہیں، میں نے 5 دن قبل ہی بیٹے سے فون پر بات کی تھی اور وہ ایک دم پرسکون اور نارمل تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مانچسٹرمیں خود کش حملہ کرنے والے کا نام سلمان عبیدی ہے

سلمان عبیدی کے والد کا کہنا تھا کہ سلمان رمضان کا مہینہ گھروالوں کے ساتھ گزارنے کے لیے لیبیا آنے کی تیاریاں کررہا تھا جب کہ پولیس نے گزشتہ روز ان کے دوسرے بیٹے اسماعیل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : داعش نے مانچسٹر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹرارینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے کنسرٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں