بھارتی حکومت نے 2 پاکستانی سفارتکاروں کو جے پور جانے سے روک دیا

دو پاکستانی سفارت کاروں منظور میمن اور نعیم انور نے دس دن پہلے جے پور جانے کی اجازت مانگی تھی


ویب ڈیسک January 25, 2013
دو پاکستانی سفارت کاروں منظور میمن اور نعیم انور نے دس دن پہلے جے پور جانے کی اجازت مانگی تھی. فوٹو اے ایف پی

TEHRAN: لائن آف کنٹرول واقعےکے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے، بھارتی حکومت نے 2 پاکستانی سفارتکاروں کو جے پور جانے سے روک دیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد اب سفارت کاروں پربھی پابندیاں عائدکی جارہی ہیں، دو پاکستانی سفارت کاروں منظور میمن اور نعیم انور نے دس دن پہلے جے پور جانے کی اجازت مانگی تھی جہاں انہوں نے 24 سے 28 جنوری تک ادبی میلے میں شرکت کرنا تھی تاہم دونوں سفارتکاروں کو جے پور جانے کی اجازت نہیں دی گئی، بھارتی حکام نے اس اقدام کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں