وزیراعظم آج ساہیوال كول پاور پلانٹ كا افتتاح كریں گے

کول پاور پروجیکٹ 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔


ویب ڈیسک May 25, 2017
کول پاور پروجیکٹ 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف آج 660 میگا واٹ کے ساہیوال كول پاور پلانٹ كا افتتاح كریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج 660 میگا واٹ کے ساہیوال كول پاور پلانٹ كا افتتاح كریں گے اس موقع پر كابینہ كے وزراءكے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، مقامی سیاسی قیادت اورممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی انكے ہمراہ ہوں گے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2 یونٹس پر مشتمل ہے جب کہ کول پاور پروجیکٹ 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ساہیوال كول پاورپلانٹ كے ایك یونٹ نے بجلی كی پیداوار شروع كردی ہے اور 660 میگاواٹ بجلی پیدا كركے نیشنل گرڈاسلام آباد منتقل ہورہی ہے جب كہ دوسرایونٹ اگلے ماہ كام شروع كردے گا۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد مئی 2014 کو رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔