نوشہرہگیس لیکج سے دھماکا3 بہن بھائی جاں بحق خاتون سمیت 4بچے زخمی

ذرائع کے مطابق کمرے میں رات کو گیس بھر گئی تھی اور صبح آگ جلاتے ہی دھماکہ ہو گیا جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق کمرے میں رات کو گیس بھر گئی تھی اور صبح آگ جلاتے ہی دھماکہ ہو گیا جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو فائل

گیس لیکج سے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہو گئے۔


نوشہرہ میں جہانگیرہ کے علاقے دوبندی میں بشیر نامی شخص کے گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کی 2 بچیاں اور ایک کمسن بیٹا جاں بحق ہو گئے، بشیر کی بیوی اور خالہ کے گھر آئی 4 بچیاں بھی جھلس کر زخمی ہو گئیں۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق کمرے میں رات کو گیس بھر گئی تھی اور صبح آگ جلاتے ہی دھماکہ ہو گیا جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

Recommended Stories

Load Next Story