پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کے سخت مخالف ہیںجان کیری
افغانستان میں دیسی ساختہ بموں کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان سے مزید تعاون چاہئے،جان کیری
امریکی نامزد وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کے سخت مخالف ہیں، اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں معاونت پر پاکستان کے کردار کو کم سراہا گیا۔
خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 6 ہزار لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کے سخت مخالف ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ افغانستان میں دیسی ساختہ بموں کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان سے مزید تعاون چاہئے،امریکا افغانستان میں سیکیورٹی کے معاملات افغان فورسز کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بننے کی صورت میں وہ ایران کے خلاف پابندیوں پر سختی سے عمل کرائیں گے۔