آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان
آج عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے اکثر شہروں میں دھوپ نکلی رہے گی, محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے اکثر شہروں میں دھوپ نکلی رہے گی جبکہ آئندہ چند روز تک شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ دو تین روز کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا بھی امکان ہے، آج کم سےکم درجہ حرارت استور اور اسکردو میں منفی 15، پارا چنار اور ہنزہ میں منفی 10، کالام منفی 9، قلات منفی 6، اسلام آباد 01، لاہور 02، کراچی 11، پشاور 03، کوئٹہ منفی 2، مری 0، مظفر آباد 3، گلگت منفی 5، فیصل آباد اور ملتان 5 جبکہ حیدر آباد میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔