خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبے کی پہلی یوتھ اسمبلی نےکام شروع کردیا

نوجوان نسل کی پارلیمانی تربیت کے لئے صوبے کی پہلی یوتھ اسمبلی قائم کی گئی ہے

40رکنی یوتھ اسمبلی میں گرین گروپ کی اکثریت ہے اوروزیراعلیٰ،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اسی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبے کی پہلی یوتھ اسمبلی نےکام کاآغاز کردیا ہے ، وزیراعلیٰ سمیت کابینہ بھی منتخب کرلی گئی ۔

خیبر پختونخواکےاب ایک نہیں بلکہ دووزیراعلیٰ ہوں گے ، نوجوان نسل کی پارلیمانی تربیت کے لئے صوبے کی پہلی یوتھ اسمبلی قائم کی گئی ہے ، 40رکنی یوتھ اسمبلی میں گرین گروپ کی اکثریت ہے اور وزیراعلی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اسی گروپ کے ہیں، گرین گروپ سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اسمبلی سے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔


یوتھ اسمبلی کا قیام ایک سال کےلئے کیا گیا ہے اور سال میں اسمبلی کے 4 سیشن ہوں گے، یوتھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکے فرائض ایک لڑکی سرانجام دے گی جبکہ اپوزیشن لیڈرکا تعلق بلیوگروپ سے ہے۔

یوتھ اسمبلی میں خیبر پختونخوا کے ہر ضلع سے ایک ایم پی اے منتخب کیا گیا ہے، 5 وزراپر مشتمل یہ اسمبلی لوگوں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کرےگی۔غیر سرکاری تنظیم کے اس پروجیکٹ کو ایک سال بعدصوبائی حکومت کےحوالےکردیا جائے گا۔
Load Next Story