لندن کی انڈرگرائونڈ ٹرینوں کو بریک لگ گئی شائقین پریشان

آگ کے خطرے اور1شخص کی ٹریک پرچھلانگ کی دھمکی سے معاملات بگڑے


AFP August 01, 2012
آگ کے خطرے اور1شخص کی ٹریک پرچھلانگ کی دھمکی سے معاملات بگڑے

ISLAMABAD: آگ کے خطرے اور ایک شخص کی جانب سے ٹریک پر چھلانگ کی دھمکی نے لندن کی انڈرگرائونڈ ٹرینوںکو بریک لگا دی،اس سے شائقین کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایسٹ لندن میں واقع اولمپک پارک کو جانے والی سینٹرل لائن پر چلنے والی تمام ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔

گیمز کے ابتدائی تین روز سکون سے گزرنے کے بعد منگل کی صبح کے انتہائی رش والے اوقات میں ٹرینوں کے یکدم رک جانے سے ایک بار پھر اولمپکس کے دوران ٹریفک کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خطرہ سر اٹھانے لگا۔ ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاع ملی کہ ڈیگنہام پر ایک شخص نے پل پر سے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگانے کی دھمکی دی۔

جس پر جیویلین ٹرین کو دو گھنٹوں تک روکنا پڑگیا بعد میں پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے ٹریک کلیئر کیا۔ ادھر کیپٹل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تعطل اس وقت پیدا ہوا جب اولمپک پارک سے ایک اسٹیشن قبل لیٹن میں ایک ٹرین روک دی گئی

اس کے ڈرائیور کو دھویں کی بو محسوس ہوئی تھی، فوری طور پر تمام مسافروں کو ٹرین اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا، اس ٹرین کے رکنے سے اس لائن پر چلنے والی دوسری ٹرینوں کو بھی روکنا پڑا، اس سے دوسرے علاقوں کو جانے والی ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں