غیرملکی فنڈنگ چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

1 ہزار 427 رجسٹرڈ این جی اوز میں سے کسی نے بھی بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، چیف کمشنرآفس اسلام آباد


ویب ڈیسک May 25, 2017
1 ہزار 427 رجسٹرڈ این جی اوز میں سے کسی نے بھی بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، چیف کمشنرآفس۔ فوٹو: نیٹ

وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 36 ہزار این جی اوز سماجی مسائل حل کرنے میں ناکام

چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کے لئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں لیکن اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این جی اوزفنڈز دہشت گردی میں استعمال ہوتے رہے

لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیرداخلہ نے 70 غیر ملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دیدی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں