اینڈی مرے راجرفیڈررکو شکست دیکرآسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن ٹینس کا دوسرا سنسنی خیز سیمی فائنل اینڈی مرے اورراجرفیڈرر کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہا۔


ویب ڈیسک January 25, 2013
آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل اتوار کو اینڈی مرے اورسربیا کے نووا ک جوکووچ کے درمیان کھیلا جائے گا فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سسلیم کا دوسرا سنسنی خیز سیمی فائنل چار گھنٹے تک جاری رہا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد اینڈی مرے نے 4-6، 6-7، 3-6، 6-7 اور 2-6 سے میچ میں کامیابی حاصل کی، آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں یہ اینڈی مرے کی راجر فیڈرر کے خلاف پہلی فتح ہے۔

آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل اتوار کو اینڈی مرے اورسربیا کے نووا ک جوکووچ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں