ویمنز ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری پاکستان کے میچز کٹک منتقل

ویمنز ورلڈ کپ31 جنوری سے بھارت میں شروع ہوگا اور فائنل 17 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے 26 جنوری کو بھارت روانہ ہوگی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے پاکستان کے تمام میچز کٹک منتقل کردیئے ہیں۔


ویمنزورلڈ کپ 31 جنوری سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم 26 جنوری کو بھارت روانہ ہوگی تاہم ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے پاکستان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے باعث ممبئی کے حالات پاکستان کے لئے سازگار نہ ہونے پر آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز اڑیسہ کے شہر کٹک منتقل کردیئے ہیں، ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل 17 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ان دنوں بھارت میں پاکستان کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیمیں اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔
Load Next Story