نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 196روپیہ یونٹ کمی کی منظوری دے دی
کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
چیرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ تاہم سماعت کے دوران نیپرا نے مزید 21 پیسوں کا ریلیف دیتے ہوئے ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی سے صارفین کو ساڑھے 14 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم نرخوں میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔