شہید ڈی ایس پی کمال خان منگن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی میں 2 بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


Numainda Express January 25, 2013
نماز جنازہ ميں آئی جی سندھ فياض احمد لغاری، ايڈيشنل آئی جی كراچی اقبال محمود، چيف سی پی ايل سی احمد چنائے نے شرکت کی۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس

KARACHI: لانڈھی نيو مظفر آباد كالونی ميں گزشتہ روز بم دھماكے كے نتيجے ميں شہید ہونے والے ڈی ايس پی قائد آباد كمال خان منگن كی نماز جنازہ پورے اعزاز كے ساتھ گارڈن ہيڈ كوارٹرز ميں ادا كردی گئی۔

نماز جنازہ ميں آئی جی سندھ فياض احمد لغاری، ايڈيشنل آئی جی كراچی اقبال محمود، تينوں زونزل ڈی آئی جيز، ڈی آئی جی جيل خانہ جات نصرت منگن، چيف سی پی ايل سی احمد چنائے، ركن قومی اسمبلی قادر پٹيل سمیت جيل پوليس حكام نے شر كت كی۔ نماز جنازہ كے بعد شہید ڈی ايس پی كا خسد خاكی لاڑكانہ روانہ كرديا جہاں ان كی آبائی قبرستان ميں تدفين كی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی میں 2 بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں