میاںوالی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ محفوط
ایئرہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا، ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے دوران پائلٹ محفوظ رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی میں پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ خیلانوالہ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے کے پائلٹ اسکوارڈرن لیڈرسعد محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان پاک فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ تربیتی پروازکے دوران کسی فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا، پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جب کہ طیارہ کریش ہونے سے زمین پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا، ایئرہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔