کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موبائل سروس بحال

سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام صوبوں نے وزارت داخلہ سے موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی۔


ویب ڈیسک January 25, 2013
عید میلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعہ کی صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

PUNE, INDIA: کراچی اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر عید میلادالنبی کے موقع پر مختلف جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر جمعہ کو صبح 10 سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ملک کے کئی حصوں میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے موبائل فون سروس کی معطلی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کرائی تھیں، پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور، راولپنڈی، جھنگ، سرگودھا، بھکر، شیخو پورہ، چکوال، ملتان، چنیوٹ، بہاولپور، لودھراں اور لیہ جبکہ سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور خیرپور اور بلوچستان میں کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ الہ یار میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواستیں دی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔