ون ڈے رینکنگ بنگلہ دیش پہلی مرتبہ تین ورلڈ چیمپئنز سے آگے نکل گیا
نئی رینکنگ میں پاکستان، سری لنکا اورویسٹ انڈیز بنگلہ دیش سے پیچھے ہیں
ISLAMABAD:
کیویزکے خلاف فتح کے بعد بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تین ورلڈ چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیش پہلی مرتبہ تین ورلڈ چیمپئنز پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پرآ گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈبلن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دونوں ٹیموں کے 93,93 یکساں پوائنٹس ہیں تاہم بنگلہ دیش کے اعشاریائی پوائنٹ 93.3 جبکہ سری لنکا کے 92.8 ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:ٹیسٹ رینکنگ؛ پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئی
دوسری جانب پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ بدستورآٹھویں نمبرپرموجود ہے اوربنگال ٹائیگرز نے پاکستان سے 5 پوائنٹس جبکہ نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے 14 پوائنٹس کا فاصلہ بڑھا لیا ہے اور ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کیلیئے اپنی پوزیشن بھی مزید مضبوط کر لی ہے۔