نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کیلیے متفقہ قرارداد منظور

شہریار خان کے عہدے کی معیاد اگست میں ختم ہورہی ہے


Sports Desk May 25, 2017
پی ایس ایل کے کامیاب انعقادپر نجم سیٹھی کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی بھی قرارداد منظور۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں نجم سیٹھی کو شہریار خان کے بعد نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔


لاہورمیں چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی زیرصدارت بورڈ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کو شہریار خان کے بعد پی سی بی کا سربراہ بنائے جانے کی قرارداد پیش کی گئی جو کہ متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی،شہریار خان کے عہدے کی معیاد اگست میں ختم ہورہی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کیلیے نجم سیٹھی کی خدمات پرانہیں پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی بھی قرارداد بھی منظورکی گئی۔








سالانہ میٹنگ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کے علاوہ پاکستان کے تمام ریجنزاورڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ آڈٹ رپورٹ، قومی سینئر، جونیئر اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلیے فیوچر ٹور پروگرام بھی پیش کئے گئے جبکہ ایسوسی ایشن کے الحاق کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |