کراچی پتنگ کی خونی ڈور نے بچی کی جان لے لی

سرسید گرلزکالج سے گزرتے ہوئے ثنا کی گردن پتنگ کی ڈورکی زد میں آگئی لیکن والدین کو خبر ہونے تک بچی خون میں نہا چکی تھی۔


ویب ڈیسک January 25, 2013
عباسی شہید اسپتال میں بچی زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی فوٹو: اے ایف پی

SUKKUR: ناظم آباد کے علاقے میں پتنگ کی خونی ڈور نے ننھی بچی کی جان لے لی۔

کورنگی کے رہائشی عباس علی اپنی اہلیہ اور بیٹی ثنا کے ہمرا موٹرسائیل پر شہر کی سجاوٹ دکھانے جارہے تھے کہ ناظم آباد میں واقع سرسید گرلز کالج کے قریب سے گزرتے ہوئے ننھی ثنا کی گردن پتنگ کی تیز دھار والی ڈور کی زد میں آگئی لیکن والدین کو خبر ہونے تک بچی خون میں نہا چکی تھی۔

پریشان حال والدین بچی کو نزدیکی نجی اسپتال لے گئے مگر عملے نے علاج سے انکار کردیا جس کے بعد والدین بچی کو لے کر عباسی شہید اسپتال پہنچے جہاں زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچی نے دم توڑدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں