کامران فیصل کیس نیب نے قتل کی ایف آئی آر درج کرادی

ایف آئی آر دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کیا گیا۔

اس سے قبل ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کامران فیصل کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی تھی جسے کامران فیصل کے گھر والوں نے مسترد کردیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کامران فیصل کی پراسرار موت کے خلاف نیب نے تھانہ سیکرٹریٹ میں قتل کی ایف آئی آر درج کرادی۔

ایف آئی آر نیب کی درخواست پر دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ رینٹل پاور کیس کی تفتیشی افسر کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے، درخواست میں کسی کو ملزم نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔


اس سے قبل ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کامران فیصل کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی تھی جسے کامران فیصل کے گھر والوں نے مسترد کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کامران فیصل اسلام آباد کے گورنمنٹ ہاسٹل میں اپنے کمرے سے مردہ حالت میں پنکھے سے لٹکے پائے گئے تھے اور ان کی پراسرار موت کا سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹس لیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story