ملالہ نے دنیا بھر میں لڑکیوں کو ان کے بنیادی حق تعلیم کے حصول کا شعور دیاگورڈن براؤن

ملالہ کی ہمت اور جذبے نے دنیا بھر کی بچیوں کو متاثر کیا ہے , ہیلے تھرونگ شمتھ


ویب ڈیسک January 26, 2013
ملالہ کی ہمت اور جذبے نے دنیا بھر کی بچیوں کو متاثر کیا ہے , شرکاء فوٹو: ایکسپریس/فائل

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ ملالہ نے دنیا بھر میں لڑکیوں کو ان کے بنیادی حق تعلیم کے حصول کا شعور دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈنمارک کی وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے تعلیم گورڈن براؤن نے ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ ملالہ نے دنیا بھر کی لڑکیوں کو تعلیم کاحق حاصل کرنے کا شعور دیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے ملالہ یوسف زئی کی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ملالہ نے دنیا بھر میں لڑکیوں کو ان کے بنیادی حق تعلیم کے حصول کا شعور دیا ہے۔

اس موقع پر ڈنمارک کی وزیر اعظم " ہیلے تھرونگ شمتھ " کا کہنا تھا کہ ملالہ کی ہمت اور جذ بے نے دنیا بھر کی بچیوں کو متاثر کیا ہے جبکہ میری بیٹیاں بھی ملالہ سے متاثر ہیں اور اب وہ بھی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |