مصر میں جھڑپیں 9 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

مصری صدر نے قوم سے اپیل کی کہ وہ انقلاب کے دن کو پرامن طریقے سے منائیں۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
مظاہرین نے اخوان المسلمین اور مصر کے صدر محمد مرسی پر انقلاب کے وعدوں سے غداری کا الزام عائد کیا جسے صدر محمد مرسی رد کرتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

مصر کے شہر سوئز میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر موجودہ صدر مرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔


مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، گزشتہ روز قاہرہ میں مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب مظاہرین نے تحریر اسکوائر کی جانب جانے والی سٹرک سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی، اس دوران اخوان المسلمین کا ہیڈ کوارٹر بھی حملوں کی زد میں رہا اور چار اضلاع میں ان کے دفاتر پر حملے کیے گئے۔


دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائرمیں سیکڑوں افراد کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جب کہ سوئز شہر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے، مظاہرین نے اخوان المسلمین اور مصر کے صدر محمد مرسی پر انقلاب کے وعدوں سے غداری کا الزام عائد کیا جب کہ ان الزامات کو مصری صدر محمد مرسی نے مسترد کر دیا۔


دوسری جانب مصری صدر نے قوم سے اپیل کی کہ وہ انقلاب کے دن کو پرامن طریقے سے منائیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |