پاک بھارت سیریز کیلیے بی سی سی آئی کا حکومت کو خط
پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر آمادہ ہیں لیکن یہ حکومتی اجازت سے مشروط ہے، سیکریٹری بی سی سی آئی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی اجازت کیلیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں تناﺅ کی وجہ سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے درمیان 2014 میں ہونے والے معاہدے کے تحت ابھی تک کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی جا سکی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کو لکھے گئے خط میں سیریز کھیلنے سے انکار پر ہرجانے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بھارتی بورڈ اس معاہدے کو صرف ایک خط قرار دیتا رہا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے خط کے بعد انہوں نے حکومت کو باہمی سیریز کھیلنے کی اجازت کیلیے خط لکھا دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چودھری نے کہا کہ ہم اب بھی کھیلنے پر آمادہ ہیں لیکن یہ حکومتی اجازت سے مشروط ہے تاہم بھارت دیگر ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا جاری رکھے گا۔ دوسری جانب پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان پاک بھارت سیریز کیلیے میٹنگ 29 مئی کو دبئی میں ہوگی جس میں 2015 سے 2023 تک 6 سیریز کھیلنے کے باہمی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت سے بھیک نہیں مانگ رہے، معاہدے کے مطابق سیریز کھیلے ورنہ ہرجانہ دے۔
واضح رہے پاکستان اور بھارت کو معاہدے کے تحت 2023 تک 7 سیریز کھیلنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اب تک 2 سیریز منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ 2017 میں ہونے والی تیسری سیریز بھی غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔