افغانستان میں طالبان سے جھڑپ میں 13 افغان فوجی ہلاک

فوج کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے، ترجمان افغان وزارت دفاع

فوج کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے، ترجمان افغان وزارت دفاع : رائٹرز/فائل

افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان سے جھڑپ میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں 20 جنگجو بھی مارے گئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی قندھار میں آج صبح طالبان جنگجوؤں نے کئی سیکیورٹی چیک پوائٹنس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطا بق افغان فوج کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے جس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے ۔ دوسری جانب صوبائی گورنر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی کارروائی سے طالبان کا بھاری نقصان ہوا۔
Load Next Story