ایفی ڈرین کیس کی تحقیقات کرنے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر برطرف

بریگیڈیئر فہیم ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کےخلاف اہم شواہد پیش کرنے والے تھے۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
بریگیڈیئر فہیم ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کےخلاف اہم شوائد پیش کرنے والے تھے ، فوٹو: فائل

ایفی ڈرین کیس کی تحقیقات کرنے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر فہیم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر فہیم نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹ کردی ہے، بریگیڈیئر فہیم ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کےخلاف اہم شواہد پیش کرنے والے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر فہیم کی خدمات آئندہ چند روز میں دوبارہ فوج کے حوالے کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں