کراچی کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے


ویب ڈیسک January 26, 2013
پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے فوٹو: فائل

کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حددو سیکٹر 17 اے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار باوردی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار پی سی اختر شہزاد اور عزیزاللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے،واقع کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے اور علاقے میں بنائے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کیمپ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں