پوپ کی ٹرمپ سے امن عالم کی امید

ارب پتی ٹرمپ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا ماضی میں سخت بیانات کے ذریعےایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں


Editorial May 26, 2017

TEHRAN: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی ۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ جب ویٹی کن پہنچے تو ان کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ٹرمپ اور پوپ کی ملاقات تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہی، پوپ فرانسس نے کہا کہ ٹرمپ امن کے آلہ کار بن سکتے ہیں جس کے بعد امریکی صدر نے پوپ سے عہد کیا کہ وہ ان کا پیغام کبھی نہیں بھولیں گے۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پناہ گزینوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ دیگر کئی اہم معاملات پر بھی اختلافات رکھتے ہیں۔

ارب پتی ٹرمپ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا ماضی میں سخت بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی معاملات پر '' تبادلہ خیال'' ہوا اور دونوں نے اچھے تعلقات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ '' بہترین ملاقات '' تھی۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ ملانیا اور دختر ایوانکا کے علاوہ داماد جیرڈ کشنر، وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور قومی سلامتی کے مشیر ایچ میک ماسٹر بھی موجود تھے۔ ٹرمپ بلجیم کے دارالحکومت برسلز پہنچ کر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکی اخبار ''شکاگو ٹریبیون''نے لکھا ہے کہ اختلافی نقطہ نگاہ اور بعد المشرقین ورلڈ ویو رکھنے کے باوجود پوپ فرانسس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دوستانہ مکالمہ ہوا،اور امن عالم کا قیام ان کی گفتگو کا محور رہا۔

اخبار نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ ان کا مصافحہ ،تحائف کا تبادلہ ، بامقصد ، مفید گفتگو اور عظیم امیدوں سے امن کا مستقبل وابستہ ہے۔اب دیکھنا یہ کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے قبل دنیا کو ہلادینے والے جو بیانات دیے تھے ان سے یورپ بھی نہیں بچ سکا، دنیا کے تمام ممالک نے ٹرمپ کی دھمکیوں اور ''پہلے امریکا'' کے نرگسیت میں ڈوبے ہوئے نعرہ پر جتنا شدید رد عمل ظاہر کیا تھا وہی یورپ ان کی برسلز آمد پر کیسا لگ رہا ہے ،اس پر لمحہ موجود خود توضیحی ہے۔ٹرمپ نے جتنی غیر معمولی ہرزہ سرائیاں کی ہیں اتنے ہی حیران کن ان کے ممکنہ یوٹرن ہوسکتے ہیں، پہلا یوٹرن ان کا سعودی عرب کا دورہ ہے جہاں بلین ڈالرز کے تجارتی اور دفاعی معاملات کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔تاہم امن عالم کے قیام میں پوپ فرانسس نے ٹرمپ سے جو امید وابستہ کی ہے وہ بلاجواز نہیں ہے، ٹرمپ نے اپنے عہد کا پاس رکھنے کا جو وعدہ کیا ہے اس کے وفا کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |