ڈیرہ بگٹی میں دھماکا اورجھڑپ 5 افراد جاں بحق 2 زخمی

جاں بحق اور اغوا ہونے والوں کا تعلق مقامی قبائل کے امن فورس سے بتایا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
دلبرپٹ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراداورتلی مٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل

بارودی سرنگ کے دھماکے اور جھڑپ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے جب کہ امن فورس کے 5اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا گیا۔


ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے دلبرپٹ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں اور اغوا کئے گئے امن فورس کے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے، جاں بحق اور اغوا ہونے والوں کا تعلق مقامی قبائل کی امن فورس سے بتایا جاتا ہے۔


دوسری جانب سوئی کے علاقے تلی مٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔