ایسٹ لندن اوپنرتوفیق عمر جلد فٹ ہو جائیں گےنوید اکرم چیمہ

پریکٹس کے دوران توفیق عمر کے پاؤں میں کھچاؤ ہوگیا تھا تاہم ان کی میڈیکل رپورٹ کلیئرآئی ہے، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ


ویب ڈیسک January 26, 2013
ڈاکٹرز کے مطابق توفیق عمر 3دن میں فٹ ہو جائیں گے۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ اوپنرتوفیق عمر3 دن میں فٹ ہو جائیں گے۔


قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر 31 سال کے توفیق عمر پریکٹس کے دوران ٹخنہ مڑ جانے سے ان فٹ ہو گئے تھے جس کے باعث یکم فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔


دوسری جانب ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے ایسٹ لندن سے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پریکٹس کے دوران توفیق عمر کے پاؤں میں کھچاؤ ہوگیا تھا جس کے باعث ان کا سی ٹی اسکین کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی اسکین کی رپورٹ کلیئرآئی ہے اورڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تین دن میں فٹ ہو جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |