ISLAMABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ اوپنرتوفیق عمر3 دن میں فٹ ہو جائیں گے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر 31 سال کے توفیق عمر پریکٹس کے دوران ٹخنہ مڑ جانے سے ان فٹ ہو گئے تھے جس کے باعث یکم فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے ایسٹ لندن سے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پریکٹس کے دوران توفیق عمر کے پاؤں میں کھچاؤ ہوگیا تھا جس کے باعث ان کا سی ٹی اسکین کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی اسکین کی رپورٹ کلیئرآئی ہے اورڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تین دن میں فٹ ہو جائیں گے ۔