پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا اعزاز چوہدری

مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانا بنانا بدترین دہشت گردی ہے، امریکا میں متعین پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک May 26, 2017
مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے، اعزاز چوہدری۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا جب کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا جس کے باعث ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتری ہوئی، یہ بہت اچھا موقع ہے کہ پاکستان میں سرمایا کاری کی جائے، پاکستان کی معیشت بھی دن بدن ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانا بنانا بدترین دہشت گردی ہے لہذا دہشت گردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، عالمی سطح پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے جب کہ افغانستان میں استحکام وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں