سندھ بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے چوہدری نثار

انتخابات سے قبل صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی سے متعلق بیان پارٹی قیادت اورنواز شریف سے مشاورت کے بعد دیا،چوہدری نثار


ویب ڈیسک January 26, 2013
کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شفاف انتخابات کے لئے ٹھیک نہیں، چوہدری نثارعلی خان فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

رائیو نڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ انتخابات سے قبل صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی سے متعلق جو بیان دیا وہ پارٹی قیادت اورمسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے مشاورت کے بعد دیا، نگران سیٹ اپ میں گورنرتبدیل کرنے کے بیان پر اب بھی قائم ہوں ، انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ روز بیان تبدیل کرتے ہیں، ان کے بیانوں پر تبصرہ کرنے کے لئے میں تیار نہیں ہوں۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہےشفاف انتخابات کے لئے ٹھیک نہیں ، اپوزیشن جماعتوں نے اس کے خلاف دھرنے کا فیصلہ کیاتو مسلم لیگ(ن) سب سے پہلے ہوگی، انہوں نے کہا کہ دھرنا ہوگا اور الیکشن کمیشن تک مارچ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں