کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں طالبان ملوث ہیں وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی کا کوئی عسکری ونگ نہیں ، ٹارگٹ کلنگ میں ہماری جماعت سے تعلق رکھنے والے افرادبھی مارے گئے،قائم علی شاہ


ویب ڈیسک January 26, 2013
پیپلزپارٹی کا کوئی عسکری ونگ نہیں ، ٹارگٹ کلنگ میں ہماری جماعت سے تعلق رکھنے والے افرادبھی مارے گئے،قائم علی شاہشاہ. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کراچی میں بم دھماکوں اور بھتے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، جرائم پیشہ افراد زیادہ تربیت یافتہ ہیں جن کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں 50 فیصد کمی آئی ہے، بھتے کےخلاف عدالتوں میں گواہی تو دورکی بات کوئی ایف آئی آردرج کرانے تک نہیں آتا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں طالبان ملوث ہیں اورشہر میں ہر قتل کی واردات کا تعلق دہشت گردی کی کارروائی سے نہیں ہوتا۔


سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اندرون سندھ بھی اغوا کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے، ٹارگٹ کلنگ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مارے گئے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں