چین نے سی پیک پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

ون بیلٹ ون روڈ اقتصادی منصوبہ ہے، رپورٹ اس کیخلاف نہیں، مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پربھی کوئی فرق نہیں پڑیگا


INP May 26, 2017
پاکستان سے اپنے باشندوں کی حفاظت کیلیے مزید بہتر اقدامات کی درخواست کرتے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

QUETTA: چین نے اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مستردکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پرکوئی اثر نہیں پڑیگا جبکہ پاکستان میں اپنے شہریوں کی بازیابی کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے اپنی پریس بریفنگ میں چین کے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خاص طور پر سی پیک یا بی آرآئی بیلٹ روڈ منصوبہ کیخلاف نہیں تاہم رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری بی آرآئی منصوبے کے بارے میں کیا سوچتی ہے اور ایسی رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے ای ایس اے پی کی جانب سے ہونا اس منصوبہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے اور اس پیش قدمی پر ای ایس سی اے پی کس طرح اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

ترجمان نے سی پیک کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

علاوہ ازیں ترجمان لو کھانگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت چینی باشندوں کی بحفاظت بازیابی کیلیے پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کریگی ، چینی حکومت اپنے باشندوںکی غیر ممالک میں خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی حفاظت کو از حد ضروری سمجھتی ہے اورکسی بھی صورت میں چینی باشندوں کو نقصان پہنچانے کے عناصر کی سخت مذمت کرتی ہے۔ چینی حکومت پاکستان کے متعلقہ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اپنے باشندوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کیلیے مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے مزید بہتر اقدامات کی درخواست کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں