خسرہ سے بچاؤ کیلئے پنجاب کے 28 اضلاع میں ضلعی مانیٹرز مقرر

صوبے کے 28 اضلاع میں ڈائریکٹرہیلتھ کی سطح کے سینئر آفیسرز کو ضلعی مانیٹر مقرر کردیا گیا ہے,ترجمان


ویب ڈیسک January 26, 2013
تمام ٹیچنگ، ڈی ایچ کیو، تحصیل ہیڈ کوآرٹرزاسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں خسرہ کےمریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے فوٹو ایکسپریس

خسرہ سے بچاؤ کے لئے پنجاب کے28 اضلاع میں ضلعی مانیٹرز مقرر کردئیے گئے جب کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں خسرے کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع میں ڈائریکٹرہیلتھ کی سطح کے سینئر آفیسرز کو ضلعی مانیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ٹیچنگ، ڈی ایچ کیو، تحصیل ہیڈ کوآرٹرزاسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں خسرہ کےمریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں خسرے کے مریضوں میں کمی دیکھی جارہی ہے،اس وقت سروسز اسپتال میں 5اور چلڈرن اسپتال میں 4 مریض زیرعلاج ہیں، پنجاب بھر میں خسرے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |