امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی اپیل خارج کردی

ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی، عدالتی فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی، عدالتی فیصلہ۔ فوٹو: فائل

امریکی وفاقی اپیلز عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کی اپیل خارج کر دی ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کیلیے ایک اور قانونی جھٹکا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی، عدالت نے نئی امریکی پابندیوں کو منجمند کرنے کے حق مں فیصلہ سنایا۔
Load Next Story