جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنے کی منظوری دیدی

جسٹس نثارشیخ کی مدت ملازمت 17 فروری جب کہ جسٹس ندیم اختراورجسٹس محمدشفیع صدیقی کی مدت ملازمت 19 مارچ کو ختم ہورہی ہے

سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی فوٹو: آن لائن/ فائل

KARACHI:
جوڈیشل کمیشن نےسندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری دے دی ہے۔


اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس ناصر الملک ،جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری ، سندھ ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس اور سند ھ بار کونسل کے نمائندے ابرار الحسن شریک ہوئے،جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری دی، مستقل کئے جانےوالے ججز میں جسٹس نثار شیخ،جسٹس ندیم اختراورجسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں.

سندھ ہائی کورٹ کے3ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے کی منظوری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی،جسٹس نثارشیخ کی مدت ملازمت 17 فروری جب کہ جسٹس ندیم اختراورجسٹس محمدشفیع صدیقی کی مدت ملازمت 19 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔
Load Next Story