ایپکا ملازمین کا مطالبات کے حق میں پرویزالہیٰ کی رہائش کے باہردھرنا

پرویزالہی کی جانب سے مطالبات پرعمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد ایپکا ملازمین نے احتجاجی دھرنا پرامن طورپرختم کردیا۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
ایپکا ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لئے صدر،وزیراعظم اوروزیرخزانہ سے بات کروں گا،چوہدری پرویزالہیٰ فوٹو : فائل

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لاہورمیں ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویزالہی کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاا وردھرنا دیا۔

ظہورالہیٰ روڈپرواقع نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ کےباہرایپکا کے ملازمین نے مظاہرہ کیا،ملازمین کا مطالبہ تھا کہ 2009میں قائم کئے گئے پے اینڈپنشن کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد اور پے اسکیل پرنظرثانی کی جائے، ملازمین کوہاؤس رینٹ 200۶کی بجائے موجودہ اسکیل کے مطابق دیا جائے اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ایپکا کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کی اوراس کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ پے اینڈپینشن کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کروایا جائےگا اوراس سلسلے میں صدرآصف زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اوروزیرخزانہ سے بات کروں گا۔

چوہدری پرویزالہی کی جانب سے مطالبات پرعمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد ایپکا ملازمین نے احتجاجی دھرنا پرامن طورپرختم کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں