رحمان ملک کی پی ٹی اے کو ایک ہفتے میں یوٹیوب پر فلٹر سافٹ ویئر لگانے کی ہدایت

جب فنڈز دستیاب ہیں تو وڈیو ویب سائٹ میں موجود ممنوعہ مواد کو فلٹر کرنے کا سافٹ ویئر ہر صورت میں لگنا چاہئے۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
پی ٹی اے ایک یفتے میں سافٹ ویئر لگایئے تاکہ یو ٹیوب کو بحال کیا جاسکے، رحمان ملک ۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر ممنوعہ مواد کو صارفین تک پہنچنے سے روکنے کے لئے پی ٹی اے کو ایک ہفتے میں فلٹر سافٹ ویئر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ جب فنڈز دستیاب ہیں تو وڈیو ویب سائٹ میں موجود ممنوعہ مواد کو فلٹر کرنے کا سافٹ ویئر ہر صورت میں لگ جانا چاہئے تاکہ ملک میں یوٹیوب کو بحال کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یو ٹیوب پر امریکی فلمساز کی گستاخانہ فلم کی موجودگی کے باعث وزیر اعظم نے ملک میں یو ٹیوب سروس کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم دسمبر2012میں فلٹریشن پلانٹ کی عدم موجودگی کے باوجود یوٹیوب کو کھول دیا گیا تھا مگرگستاخانہ مواد کی موجودگی پر اسے صرف 2گھنٹے بعد ہی دوبارہ بند کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |