الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے 2 ہزار 500 افسران 7 لاکھ سرکاری ملازمین پر مشتمل انتخابی عملے کو تربیت دیں گے


ویب ڈیسک May 26, 2017
حساس اداروں، پولیس، واپڈا، صحت اور دیگر سروسز کے ملازمین کو انتخابی عملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ فوٹو: فائل

GENEVA: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق این جی اوزسے الیکشن کمیشن کے انتخابی عملے کی تربیت کرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خودانحصاری کی جانب بڑھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کے 2 ہزار500 افسران 7 لاکھ سرکاری ملازمین پر مشتمل انتخابی عملے کو تربیت دیں گے، اس تربیت کے عوض لیڈ ٹرینرز کو تربیت 10 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے حساس اداروں ،پولیس،واپڈا،صحت اور دیگر سروسز کے ملازمین کو انتخابی عملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراب انتخابی عملہ محکمہ تعلیم، زراعت ، ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے ملازمین پرمشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں