حافظ سعید احمد کا شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کا مشورہ

شاہ رخ خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ نے بھارت کا پول کھول دیا ہے،حافظ سعید احمد


ویب ڈیسک January 26, 2013
شاہ رخ خان پاکستان آجائیں انہیں بھرپور محبت ملے گی، حافظ سعید۔ فوٹو: فائل

جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید احمد نے شاہ رخ خان کو بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے پاکستان جانے کی دھمکی پر انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ یہاں آجائیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ سعید احمد کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی سیاستدانوں اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے برتاؤ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکیولر ازم کا پول کھول دیا ہے۔ شاہ رخ خان پاکستان آّجائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم نگری بالی وڈ میں کنگ خان کہے جانے والے شاہ رخ خان نے اعتراف کیا تھا کہ کبھی کبھار ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بھارت میں مسلمان ہونا کوئی جرم ہے۔ کئی مواقع پر ان کی وفاداری کو بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور ان کے خلاف ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوکر انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی ایسے رکھے ہیں جو ہندوؤں کو کم از کم قابل قبول ہوں۔

حافظ سعید احمد کا مکمل انٹرویو آج شب 10 بج کر 05 منٹ پر ایکسپریس نیوز پر نشر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں