بھارتی فورسزنے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والا پاکستانی شہری حراست میں لے لیا

بارڈر کراس کرنے والے 20 سالہ نوجوان کا نام عبداللہ اور تعلق سوات سے ہے، رینجرز حکام


ویب ڈیسک May 26, 2017
نوجوان عبداللہ کی حرکات سے لگتا تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ذرائع رینجرز : فوٹو : فائل

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کا شوقین پاکستانی نوجوان غلطی سے بارڈر پار کرگیا جسے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب رینجرز کے مطابق بارڈر کراس کرنے والے 20 سالہ نوجوان کا نام عبداللہ ہے اور اس کا تعلق سوات سے ہے اور اکیلا ہی سوات سے پریڈ دیکھنے لاہور آیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: واہگہ بارڈرپرپریڈ کے دوران بھارتی ترنگا پھرگرگیا

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان پریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی واہگہ بارڈر پہنچ چکا تھا اور اس کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ ابھی عوام پریڈ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں آہی رہے تھے کہ پریڈ شروع ہونے سے چند لمحے قبل ہی عبداللہ زیرو لائن پر پہنچ گیا، بارڈر پر موجود پاکستانی سنتری نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے چھلانگ لگا کر بھارتی حدود میں قدم رکھ دیا جس پر بی ایس ایف نے اسے فوراً اپنی حراست میں لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی بچہ واہگہ بارڈر پر ماں کے حوالے کردیا گیا

پنجاب رینجرز نے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے عبداللہ کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں